بلاول بھٹو چلے ہوئے کارتوسوں کو آزما رہے ہیں،پیپلزپارٹی پنجاب میں دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتی‘تحسین فواد

کراچی جیسے با رونق شہر کو پر امن بنانے کا سہرا رینجرز اور سکیورٹی اداروں کے سر پر سجتا ہے‘رکن پنجاب اسمبلی

پیر 21 نومبر 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چلے ہوئے کارتوسوں کو آزما رہے ہیں،پیپلزپارٹی پنجاب میں دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتی،2018کے انتخابات میں (ن) لیگ تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی،کے پی کے اور سندھ کی عوام سرداروں اور جاگیراروں کا ظلم و ستم سہنے پر مجبور ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف بلا تفریق تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں شروع کررہے ہیں،کراچی جیسے با رونق شہر کو پر امن بنانے کا سہرا رینجرز اور سکیورٹی اداروں کے سر پر سجتا ہے،(ن) لیگ کی حکومت محرومیوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاول بھٹو کے چار مطالبات نا بالغ ہونے کا ثبوت ہیں عمران خان کی طرح ان کے آس پاس بھی چند حواری و دوباری موجود ہیں جو ان کو غلط گائیڈ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن اب اسی جمہوریت کے خلاف سازشیش کررہی ہے۔ایسی دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔اے پی سی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ملک مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس میں سے چند مفاد پرست سیاستدان اب اپنی دوکانداری چمکانے باہر نکل رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے ۔معاشی لحاظ سے ملک اب مضبوط ہو رہا ہے ۔وزارت خزانہ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے۔