ترقیاتی منصوبوں کی تیاری وتکمیل میں خدمت خلق کو اہمیت دی جائے،کمشنرساہیوال

پیر 21 نومبر 2016 16:25

چیچہ وطنی۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور تکمیل میں خدمت خلق کو اہمیت دی جائے ،ان منصوبوں پر خرچ ہونیوالا پیسہ قوم کی امانت ہے جسے مکمل ذمہ داری کے ساتھ خرچ کیا جائے ،ان خیالات کا اظہارکمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں واٹر سپلائی 120/NLکمیر جو تقریبا ایک کروڑ روپے کی مالیت سے مکمل کی جائے گی جبکہ سیوریج اور ڈرینج سکیم چک نمبر187/NLجس پر 42لاکھ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جائیں گئے کی منظوری دی گئی ،کمشنر نے ہدایت کی کہ مذکورہ سکیم کے ساتھ دستیاب 7کنال اراضی کو سپورٹس گرائونڈ میں تبدیل کیا جائے تا کہ علاقے کے بچے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہ کر صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں،اسی طرح انہو ں نے سیوریج اور ڈرینج سکیم میں استعمال ہونیوالی مشینری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس کے علاوہ SCپبلک ہیلتھ انجینئرنگ شاہد اطہر اورSCپراونشل بلڈنگ ساجد رشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔