فیصل آباد ،حکمران جماعت کے مقامی رہنما ئوں کے درمیان چودھراہٹ کی جنگ شدت اختیار کرگئی

راناثنا ء اللہاور عابد شیر علی کے ما بین سٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کے معاملے پر ٹھن گئی

پیر 21 نومبر 2016 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) فیصل آباد میں حکمران جماعت کے مقامی رہنما ئوں کے درمیان چودھراہٹ کی جنگ ختم ہونے کی بجائے مزید شدت اختیار کرگئی، مرکزی قیاد ت بھی پریشان ، سٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کو بھی مرکزی قیادت اوپن کا فیصلہ، نومنتخب چیئرمینوں کی موجیں 5سے 20لاکھ روپے چیئرمین کا ووٹ خرید جا سکتا ہے ،آن لائن کے مطابق پنجاب کے وزیرقانون وبلدیات راناثنا ء اللہ خاں نے ایک بار پھر وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد اور سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے چوہدری شیرعلی حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میئرگرورپ کے نام پرایک ڈرامہ رچایا جوکہ میئر گروپ کے نام پر صرف لوٹ مار اور اجارہ داری قائم کر نا چاہتے تھے، ہم نے لوٹ مار کے تمام راستوں کوبندکردیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میںمخصوص نشستوںسمیت182کے ایوان میںہمارے گروپ کو126نومنتخب چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے سٹی میئر ہمارے ہی گروپ کا ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت جو فیصلہ کر یگی وہ قبول ہوگا ,آن لائن کے مطابق وزیرقانون وبلدیات راناثنا ء اللہ خاں کا کہنا تھاکہ لوکل باڈی آرڈیننس میں ترمیم کرکے 8ڈپٹی میئربنانے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن بعض قانونی اورعدالتی پیچیدگیوںکی بناء پر3ڈپٹی میئرزبنائے جائیںگے تاہم بلدیاتی اداروں کے مکمل طورپرفعال ہونے کے بعدترمیمی بل لاکرڈپٹی میئرکی تعداد8کی جائے گی جس کے بعد میئرکے رہائشی حلقہ کے علاوہ 4ڈپٹی میئرزدیںگے جبکہ ایک خاتون ڈپٹی میئرہوںگی ۔

خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے انہوں نے مخصو ص نشستوںپرمنتخب ہونے والے اپنے گروپ کی15نومنتخب ارکان کے اعزازمیںدئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مخصوص نشستوںکے انتخابات کے فوری بعدبھی اپنے گروپ کے نومنتخب ارکان کوشوکیا جاسکتاتھامگراس لئے ایک ہفتہ بعدکیاگیا ہے تاکہ اکثریت کادعویٰ کرنے والوںپرحقیقت واضح ہوسکے۔

خواتین ارکان نے ہمارے گروپ میںشامل ہونے کے لئے بہت منفی ہتھکنڈے برداشت کئے۔25میں سے آج15ہمارے درمیان موجودہیںاس سے قبل ہمارے ساتھی ارکان کے کسی دوسری جگہ پرنام پکارے گئے مگرجھوٹ عیاںہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیںگے اور تمام ارکان کوعزت اوراحترام دیںگے۔احساس محرومی نہیںرہے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد اور سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں پر 22افراد کو قتل کرانے اور مسلم ن کو فیصل آباد میں دھڑے بندی کرکے پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائید کیا تھا،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ،اگر صورت حال یہی رہی تو فیصل آباد میں میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات کو بھی مرکزی قیادت اوپن کرسکتی ہے،فیصل آباد میونسپل کارپوریشن میںمخصوص نشستوںسمیت182کے ایوان میں دونو ں گروپ برتری شو کررہے ہیں،ایسے میں نومنتخب چیئرمینوں کے ووٹوں کی خریدو فروخت ہوگئی جبکہ ایک ووٹ کی قیمت 5لاکھ سے 10لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ایسی صورتحال میں صرف پارٹی کا نقصان ہو گا ،جبکہ گذشتہ روز ہونے والے مخصوص نشستوںکے انتخابا ت میں مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ جیسے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پر انتخابی نشان شیر دیا گیا تھا اس کو دونوں گروپوں نے ہی مسترد کر دیا اور وہ صر ف 10ووٹ حاصل کرسکا،

متعلقہ عنوان :