لاہور ،ون ویلنگ کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 21 نومبر 2016 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) لاہور میں ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مسلم ٹاؤن کے علاقے میں رات گئے سمن آباد کا رہائشی اٹھارہ سالہ حمزہ بٹ اپنے کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور وہ دونوں گاڑی سے جا ٹکرائے۔

(جاری ہے)

حادثے کے باعث اٹھارہ سالہ حمزہ بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے لڑکے کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موٹر سائکل قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :