Live Updates

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے خادم اعلیٰ شہباز شریف کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ حکیم محمد شفیع طالب قادری

پیر 21 نومبر 2016 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) نیشنل ہربل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور پاکستان میں ڈینگی ڈے کے حوالہ سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور اطباء نے شرکت کی اور اپنے اپنے مقالہ جات پیش کئے۔ اس موقع پر حکیم غلام فرید میر ، حکیم راحت نسیم سوہدروی ، حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم کیپٹن محمد انور انجم ،حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ،حکیم صوفی محمد یونس قادری، حکیم عاصم رفیق علی ، حکیم حامد رشید ، حکیم سہیل شہزاد ، حکیم شہزاد احمد ، ڈاکٹر خالد ملک ، حکیم ابرار الحسن ، حکیم محمود احمد سمرا ،اور حکیم محمد عابد قادری بھی موجود تھے ۔

چیئرمین حکیم انقلاب طبی کونسل پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے حکومت پنجاب بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بخار کے خاتمہ کیلئے میاں محمد شہباز شریف کی انتھک کوششیں قابل صد ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ہو یا خسرہ ایسی کوئی بھی وباء ہو اسکے خاتمہ کیلئے عوامی تائد و تعاون نہایت ضروری ہوتا ہے ،۔

حکیم انقلاب طبی کونسل کے انقلابی پروگرام برائے صحت عامہ نے اس سلسلے میں حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ فری طبی کیمپس کے ذریعے اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ اس سے سیکڑوں ڈینگی بخار کے مریضوں نے علاج بالغذاء کے اصول قوانین کی روشنی میں شفایابی حاصل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی امراض کے خاتمہ کیلئے حکیم انقلاب فائونڈیشن خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ہم قدم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کا علاج گھر کے کچن سے ہی ممکن ہے۔ اس کیلئے خاص قسم کی میڈیسن یا ویکسین کی ضرورت نہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :