Live Updates

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان تین سالہ بیماربچے کو سندھ اسمبلی لے آئے

سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علاج نہیں کرایا گیا، میڈیا سے بات چیت بچے کو پہلے سول ہسپتال اور بعد میں جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن بچے کا والد اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کے بغیر ہسپتال سے لے گیا، وزارصحت کا موقف سکیورٹی حکام نے جہانزیب اور دیدار کو اسمبلی احاطہ سے باہر نکال دیا۔ بچوں کا اسمبلی میں داخلہ منع ہے، سکیورٹی حکام کو موقف، دیدار کے والد کا سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات نہ اٹھانے تک سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دینے کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان تین سالہ بیماربچے کو سندھ اسمبلی لے آئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علاج نہیں کرایا گیا۔وزارت صحت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچے کو پہلے سول ہسپتال اور بعد میں جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن بچے کا والد اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کے بغیر ہسپتال سے لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک بیماری کاشکار تین سالہ دیدارکی کہیں داد رسی نہ ہوئی توپی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان بچے کوپیرکے روز سندھ اسمبلی لے آئے جبکہ بچے کے باپ کواسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔میڈیاسے بات چیت میں خرم شیر زمان نے کہاکہ بچے کو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلی اور وزیر صحت بچے کی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچے کا علاج ملک میں ممکن نہیں اسے بیرون ملک علاج کے لئے بھیجا جائے ۔ بچے کا والد علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اس کے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کاعلاج نہ کرایا گیاتوخودکرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کولانے کامقصدذمہ داروں کی آنکھیں کھولناہے۔خرم شیرزمان نے بچے کے والد جہانزیب کو علاج کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی بھی کرائی جبکہ دیدار کے والد جہانزیب نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے صوبائی وزیر صحت کو دیدار کی رپورٹس دکھانے کی کوشش کی لیکن وہ آگے بڑھ گئے کچھ دیر بعد سیکیورٹی حکام نے جہانزیب اور دیدار کو اسمبلی احاطہ سے باہر نکال دیا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں کا اسمبلی میں داخلہ منع ہے اس لئے یہ قدم اٹھایا دوسری جانب بیمار دیدار کے والد نے سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات نہ اٹھانے تک سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ بچے کے باپ نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ حکام بالا نوٹس لیتے بھی ہیں تو سرکاری اسپتال بھیج دیتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز اس بچے کے معاملے کو نوٹس لیا تھا اور وزیر صحت کو اقدامت کی ہدایت کی تھی ۔ جس وزیر صحت نے وزیر اعلی کو بتایا کہ بچے کو پہلے سول ہسپتال اور بعد میں جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن بچے کا والد اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کے بغیر ہسپتال سے لے گیا ۔ وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ بچے کا معائنہ کرنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور اگر ضروری ہوا تو بچے کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے ۔واضح رہے کہ بدین سے تعلق رکھنے والا تین سالا دیدار سانس اور جگر کی بیماری میں مبتلا ہے جبکہ اس کے دل کے وال بھی بندہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات