حکومت عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشارہے، مرزا الیاس بیگ

پیر 21 نومبر 2016 14:24

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سرگودھا کے میئر اور ڈپٹی میئرز پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہی ہوگا ، اور انشاء اللہ اعلیٰ قیادت اور مقامی قیادت کی مشاورت سے میونسپل کارپوریشن کے مسائل حل کرنے اور اس کی آمدن بڑھانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں سمیت ہر شعبہ میں عوام کی خدمت کرنے کے جذبہ سے سرشارہے اورملک وقوم کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے حکومت ہر شعبہ کے لئے صدق دل سے جدوجہد میں مصروف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری کو حقیقی روپ دیدیا ہے،وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں تعمیر و ترقی کے سینکڑوں منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی ۔