مانگل پولیس کا قلندرآباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، شاہراہ ریشم کنارے ریڑھیوں اور تھڑوں کا خاتمہ کر دیا

پیر 21 نومبر 2016 14:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) مانگل پولیس نے قلندرآباد بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران شاہراہ ریشم کنارے ریڑھیوں اور تھڑوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مانگل خالد الرحمٰن کی نگرانی میں پولیس نفری نے قلندرآباد بازار میں شاہراہ ریشم کنارے ٹریفک روانی میں خلل کا سبب بننے والی ریڑھیاں اورتھڑے ہٹا دیئے ہیں۔ تجاوات کے خاتمہ پر قلندرآباد بازار کے تاجروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :