مانسہرہ ایکسیئن واپڈا کا ایکشن،سٹی ایریا میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر10 لائن مین معطل

پیر 21 نومبر 2016 14:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ایکسیئن واپڈا مانسہرہ نے سٹی ایریا میں ڈیوٹی میںغفلت برتنے پر10 لائن مین معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانسہرہ سٹی ایر یا میں تعینات لائن مینز کی غفلت کے باعث میٹر ریڈر گھر بیٹھ کر صارفین کے بلوں میں ہر ماہ بوگس یونٹ ڈال رہے تھے۔ صارفین کی شکایت پر ایکسیئن واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب 10 لائن مین معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :