عقبی شیشے نہ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

پیر 21 نومبر 2016 14:20

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا دنے عقبی شیشے لگانے کیلئے عوام میں شعوری آگاہی کی غرض سے ہزاروں پمفلٹس تقسیم کئے ہیں جبکہ پیچھے دیکھنے والے شیشے نہ لگانے والے موٹر سائیکل ، سکوٹر ، کاروں ، رکشوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا آغا زکر دیا گیا ہے اور گذشتہ روزکئی افراد کے چالان بھی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ قبل ازیں آگاہی مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ انہوںنے بتا یا کہ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ آئندہ بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی کسی گاڑی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔