کراچی‘بل سواری کی خلاف ورزی پر 132افراد گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) کراچی میںڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 132 افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری جس دوران 132 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جیکسن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔