جے یو آئی کے زیر اہتمام 28نومبر کو ’’پیغام امن و استحکام وطن کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی

پیر 21 نومبر 2016 12:11

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کی جانب سے 28 نومبرکو محمد بن قاسم پارک سکھر میں ’’پیغام امن و استحکام وطن کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کانفرنس کی تیاری کے سلسلہ میں مرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا سید محمد ایوب شاہ صاحب سٹی سکھر کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی و دیگر رہنماؤں نے پارک کا دورہ کیا اور جائیزہ لیا ۔