جماعت اسلامی سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری کی زیر صدارت ضلع سکھر کے اجلاس کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 12:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی کی زیر صدارت ضلع سکھر کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 26،27نومبر کو باغ جناح کراچی میں منعقد ہونیوالے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کا جائیزہ لیا گیا، اجلاس میں امیر ضلع سکھر حزب اللہ جکھرو ، جنرل سیکریٹری سلطان احمد لاشاری نائب امراء ضلع سکھر غلام غوث غازی،زبیر حفیظ ،عبدالحلیم تنیو، سرفراز صدیقی،نذیر احمد کمبوہ، مامون الرشید سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں ضلعی شوری ٰ و مرائے مقامات کے ایک اجلاس میں سیشن 2016-18 تین سالہ مدت کیلئے سلطان احمد لاشاری کو ضلعی جنرل سیکریٹری ،پروفیسر مسعود علی خان زبیر حفیظ شیخ، عبدالحلیم تنیو کوضلعی نائب امیر ، سیکریٹری اطلاعات اکبر علی شیخ کی تقرری عمل میںلائی گئی انہوں نے اپنی ذمہ داریوںکا حلف اٹھایا ۔

متعلقہ عنوان :