سکھر ضلع پولیس کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

پیر 21 نومبر 2016 12:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سکھرضلع پولیس کیجانب سے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اٹھائے گئے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں مجالس و عزاداری کے جلوسوں کے لئے مجموعی طور پر1181 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں مجالس و جلوسوں کیلئے 1079 پولیس افسران و اہلکار اورموبائل و پیٹرولنگ کیلئے 102 افسران و اہلکار وں کو ڈیوٹیاںتفویض کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع میں 16 جلوس اور 27 مجالس منعقد ہورہی ہیں، مذید براں سکھر اور روہڑی کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :