سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام مرحوم سنیئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پیر 21 نومبر 2016 12:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھرکے مرحوم سنیئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کی یاد میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال سکھر میں تعزیتی ریفرنس اور سکھر پریس کلب میںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے پریس کلب میںقرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تعزیتی ریفرنس میںمرحوم شبیر بیدار بھٹو کے صاحبزادے ایاز بھٹو ،سکھر پریس کلب کے صدر جان محمد مہر ،سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید میمن ، ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان سمیت سکھر کی سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں ، سکھر ، روہڑی ، پنو عاقل ، خیرپورو دیگر اندرون سندھ کے صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی اور صحافی شبیر بیدار بھٹو مرحوم کی صحافتی زندگی اور کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں صحافتی خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔