راجن پور میں انڈس ہائی وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، بچی جاں بحق، 15مسافر زخمی

پیر 21 نومبر 2016 11:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) راجن پور میں انڈس ہائی وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 15مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق راجن پورکے نواحی علاقے نگلہ ہدایت انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابوہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثہ کے نتیجہ میں ایک بچی جاں بحق اور خواتین سمیت 15افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافرکوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :