ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو جام میں شدید دھند کے باعث 11 فیڈر ٹرپ، متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل

پیر 21 نومبر 2016 11:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو جام میں11 فیڈر ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو جام کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث 11فیڈر ٹرپ ہو گئے جس کے باعث ٹنڈو اللہ یار ، ٹنڈو جام کے متعدد ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ انچارج فیڈر اسٹیشنز کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :