بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں پرائم منسٹر سکیم فیز 2کے دوسرے مرحلے میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان آئی ایم ایس ہال میں پرائم منسٹر سکیم فیز 2کے دوسرے مرحلے میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اور نگزیب نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے منتخب ہونے والے طلباء کو نیک خواہشات کے ساتھ اس لیپ ٹاپ کو مثبت اور تعمیری مقصد کے لئے استعمال کرنے کا پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمد رانا نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی انتظامیہ کی دن رات کوشش کو سراہا جس کے باعث میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم ہوسکی ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے میرٹ پر منتخب کئے گئے طلباء کو انکی قابلیت اور ٹیلنٹ کی بناء لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز طاہر محمود نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ سولہ سالہ تعلیمی پروگرام کے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی باقاعدہ تقسیم 22سے 24نومبر جنا ح آڈیٹوریم میں کی جائے گی۔