پارلیمنٹ کومستحکم کرنے کی ضرورت ہے ‘ سید یوسف رضاگیلانی

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کومستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانامہ پیپرزکامعاملہ اب عدالت میں ہے اورعدالت ہی یہ فیصلہ کرے گی کہ اسے وزیراعظم محمد نواز شریف کوطلب کرناہے یانہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس کیس کے حوالے سے فیصلے تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یوم تاسیس کے موقع پرپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس بھی منعقدہوگاجس میں پارٹی اموربھی زیربحث آئیں گے ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بارے میں سوال کے جواب پر انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک نہیں اوروہ صحت مندہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :