Live Updates

پانامہ پیپرزکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے الزامات اوردعوے کھوکھلے ثابت ہوئے‘ سینیٹرچوہدری جعفراقبال گجر

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

ملتان ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سینیٹرچوہدری جعفراقبال گجرنے کہاہے کہ پانامہ پیپرزکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے الزامات اوردعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ ملتان ٹی ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اوران کے اہلخانہ پانامہ پیپرکیس میں اپنی بے گناہی ثابت کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ معیشت میں استحکام آئے گابلکہ عوام کامعیار زندگی بھی بہترہوگا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کررہاہے اوراس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اسے اقتصادی راہداری کامنصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کاگٹھ جوڑاس خطے کے امن کوتباہ کرسکتاہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ اس بارے میں فیصلہ کرناوزیراعظم نوازشریف کاصوابدیدی اختیارہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات