پولیس نے چہلم ڈیوٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پر چہلم کے 12 جلوسوں اور17مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جن کی سیکیورٹی کیلئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،11انسپکٹرز،43سب انسپکٹرز،230اے ایس آئیز،2000 سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں اور ایلیٹ کی 07 ٹیمیں بھی کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے گشت کرتی رہیں گی جبکہ مرکزی جلوس کی بذریعہ ڈرائون کیمرہ سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی ،دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے،تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ چہلم کے موقع پرامن و امان کو یقینی بنایاجا سکے۔سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے تمام ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ ٹائونز میں سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے ڈیوٹی بار بار چیک کریں۔ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت ،لاپرواہی یا کوتاہی ہرگزبرداشت نہیںکی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :