محمد منشاء اللہ بٹ نے دربار حضرت امام علی الحق ؒ شہید کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

سیالکوٹ ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے محکمہ اوقاف و مذہبی اُمور حکومت پنجاب کی جانب سے 86لاکھ روپے کی لاگت سے دربار حضرت امام علی الحق ؒ شہید سیالکوٹ کی چار دیواری و فرش بندی میلہ گراؤنڈکے منصوبے کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی امام صاحب عبدالجبار صدیق، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ بنیل خالد لون، ڈسٹرکٹ منیجراوقاف سیالکوٹ غلام مصطفی،کونسلر ز شاہد بٹ ، شاہنواز خان، حمید بٹ ، ممبر دربار کمیٹی طارق میر بھول ، شاہدہ بٹ آنٹی ممپی کے علاوہ دربار کمیٹی کے اراکین اور مریدین امام علی الحق ؒ شہید بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

بعدازاں محمد منشاء اللہ بٹ نے دربار امام عالیہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :