حکومت کو بچوں سے مزدوری کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ارسل جلیل بٹ

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

سیالکوٹ ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)حکومت کو بچوں سے مزدوری کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘ نوجوان اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر یوتھ موبائلز یشن کمیٹی پنجاب سیالکوٹ کے صدر ارسل جلیل بٹ نے کشمیر روڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر رانا عمران ، میاں کرامت ، علی شہزاد، رانا وقاص ، شیخ زاہد ، نعمان گورائیہ ، شیخ قیصر اور دیگر رہنما موجود تھے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو سکولز اور تعلیمی اداروں میں بھجواناہو گا تا کہ بچے پڑھ لکھ کر قوم کی پہچان بنیں ۔ قومیت کی ترقی کا راز صرف تعلیم میں مضمر ہے ۔ تعلیم کے بغیر آج تک کسی معاشرے نے ترقی نہیں کی ۔ حکومت بچوں کو جبری مشقت کے ساتھ مزدوری کی لعنت سے آزاد کروا کر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دے تا کہ ہمارے معاشرے کی بہتری اور اس کے وقار میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔