تصحیح شدہ )

اسلام آباد، سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں مبینہ اربوں روپے سکینڈل کا انکشاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹوکے ساتھ سازباز، اربوں کے پلاٹوں کی بندربانٹ، مستحق لوگ چھت کے حق سے محروم ہوگئے سکینڈل منظر عام آنے پر حکومت نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو معطل کیا ، دونوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیکر لوٹ مار کی انتہا کردی

اتوار 20 نومبر 2016 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ اربوں روپے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹوکے ساتھ سازباز کرکے اربوں روپے پلاٹوں کی بندربانٹ کرکے مستحق لوگوں کو چھت کے حق سے محروم کردیا ہے۔

غیر قانونی پلاٹوں کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو معطل کیا مگر دونوں نے عدالت سے حکم امتناعی لیکر لوٹ مار کی انتہا کردی۔تفصیلات کے مطابق سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی (سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی)کی انتظامیہ نے نومبر2015ء میں اربوں روپے کی50پلاٹ کو من پسند افراد کو الاٹ کر دیا تھا اس بدعنوانی میں سوسائٹی کے صدر راجہ عنصر گوندل اور جنرل سیکرٹری یاسر مہدی کو نہ صرف سرکل رجسٹرار کوآپریٹو کی پشت پناہی حاصل تھی بلکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی جان بوجھ کر اس ساری کرپشن پر اپنی زبان بند رکھی اور کرپٹ عہدیداروں کو لوگوں کے مستقبل سے کھیلنے کا مکمل موقع دیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر سوسائٹی انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے الاٹ کئے گئے 50پلاٹوں کی تفصیلات کو انتہائی رازداری سے چھپائے رکھا اور انہیں قانونی شکل دینے کیلئے سرکل رجسٹرار آفس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آفس کو تحائف دئیے گئے۔قانون کے مطابق پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرنے سے قبل متعلقہ حکومت کے ذمہ دار افسران اور سی ڈی اے حکام سے اجازت لینا ضروری تھا لیکن سوسائٹی انتظامیہ نے دونوں حکومتی اداروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی مرضی سے نقشہ کی خلاف ورزی کی اوریہ الاٹمنٹ بھی کردی ہیں۔

غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد سرکل رجسٹرار نے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کی تھیں لیکن انتظامیہ یہ تفصیلات دینے سے قاصر رہی اور سوسائٹی انتظامیہ کو مزید الاٹ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس غیر قانونی الاٹمنٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سوسائٹی کو مکمل آشیرباد حاصل ہے۔

حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق5نومبر2016ء کو متعلقہ حکام نے سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو معطل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رورل جواد مظفر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پورے سکینڈل کی تحقیقات کرتے اور ذمہ داروں کرپٹ اشخاص کی نشاندہی کرکے تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔نئے ایڈمنسٹریٹر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوسائٹی معاملات کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور مزید الاٹمنٹ سے گریز کیا جائے ۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :