اپریل میں صد سالہ کانفرنس میں جے یو آئی قلعہ سیف اللہ کے عہدیدار اور کارکن بھرپور شرکت کریں گے، مولانا عبدالوسع

جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اورجمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے پشاور میں صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے کارکن علاقے میں اپنے رابطے تیز کریں، اپوزیشن لیڈر بلوچستان

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر ضلع قلعہ سیف اللہ مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ اپریل میں ہونے والی صد سالہ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے عہدیدار اور کارکن بھرپور شرکت کریں گے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اورجمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے پشاور میں ہونے والی صد سالہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے کارکن علاقے میں اپنے رابطے تیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر پارٹی کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام چاہئے حکومت میں ہویا اپوزیشن ہو ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں ایسی حکومت ہے جہاں آئے روز ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان اور دیگر واقعات رونما ہورہے ہیں اخباری بیانات کے ذریعے عوام کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اصل میں صوبہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلر کے رحم و کرم پر ہے کوئٹہ شہر کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے آئے روز بم دھماکے ٹارگٹ کلنگ سے بے گناہ شہری اور فورسز کے اہلکار شہید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی صوبے کے حقوق اور امن وامان کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے کیونکہ جمعیت علماء اسلام یہ سمجھتی ہے کہ یہ صوبہ ہمارا ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار اد اکرنا ہے کیونکہ ہم کابل یا لندن کی یاترا نہیں کرتے بلکہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کا مرنا جینا پاکستان اور بلوچستان کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ سیف اللہ جمعیت علماء اسلام کا گڑ ھ ہے اور ہمیشہ سے عوام نے جمعیت علماء اسلام کو ہی سپوٹ کیا انہوں نے کہاکہ پشاور میں اپریل کے مہینے میں ہونے والے صد سالہ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کی قیادت بھرپور شرکت کرے گی اور اس سلسلے میں پارٹی عہدیدار کارکنوں سے رابطے تیز کریں

متعلقہ عنوان :