ضلعی عدلیہ فیصل آباد نے دوستانہ کرکٹ میچ میں ضلعی عدلیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کیخلاف 40 رنز سے جیت لیا -

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میںضلعی عدلیہ فیصل آباد اورضلعی عدلیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا دوستانہ کرکٹ میچ ضلعی عدلیہ فیصل آباد نے 40 رنز سے جیت لیا -اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ 12 /12 اوورز پر مشتمل تھا جس میں فیصل آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئی174 رنز بنائے جس کے جواب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم134 رنز بنا سکی -فیصل آباد کی طرف سے کپتان سول جج کشان علی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور بیٹنگ میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد عابد حسین قریشی‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نواز‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی راجہ پرویز اختر کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزرائے آفتاب احمد‘امجد نذیر‘محمد ناصر‘عارف حمید شیخ‘رانا شوکت علی‘محمد شاہد بیگ‘سینئر سول جج محمد افضل مجوکہ‘سول جج ممتاز ہنجرا‘سول جج ضلع وہاڑی محمد طارق‘نامور کرکٹر سعید اجمل‘ڈی او سپورٹس چوہدری طارق نذیر‘کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیراور شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اس موقع پر موجودتھے -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کہا کرکٹ میچ کا انعقاد بھی لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے جس کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے - انہوں نے کہا کہ ججز عدل وانصاف کی فراہمی اور قانون کے نفاذ کے لئے اپنا بھرپور کردا رادا کر رہے ہیں اور انہوں نے کرکٹ کے میدان میں بہترین کھیل پیش کیا ہے -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباددی اور کرکٹ میچ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نواز نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ میں لاہورہائیکورٹ کے قیام کے 150سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی عدالیہ فیصل آباد نے کامیاب کرکٹ میچ منعقد کرایا ہے -انہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی -- میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے -

متعلقہ عنوان :