فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میںمخصوص نشستوںسمیت182کے ایوان میںہمارے گروپ کو126نومنتخب چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،راناثنا ء اللہ

سٹی میئر ہمارے ہی گروپ کا ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت جو فیصلہ کر یگی وہ قبول ہوگا بلدیاتی اداروں کے مکمل فعال ہونے کے بعدترمیمی بل لاکرڈپٹی میئرکی تعداد8کی جائے گی ،د میئرکے رہائشی حلقہ کے علاوہ 4ڈپٹی میئرزدیںگے، ایک خاتون ڈپٹی میئرہوںگی ۔خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے، استقبالیہ تقریب سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پنجاب کے وزیرقانون وبلدیات راناثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ فیصل آبادمیونسپل کارپوریشن میںمخصوص نشستوںسمیت182کے ایوان میںہمارے گروپ کو126نومنتخب چیئرمینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے سٹی میئر ہمارے ہی گروپ کا ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت جو فیصلہ کر یگی وہ قبول ہوگا ۔ چوہدری شیرعلی نے میئرگورپ کے نام پر31اکتوبر2015کوایک ڈرامہ رچایا جوکہ میئر گروپ کے نام پر صرف لوٹ مار اور اجارہ داری قائم کر نا چاہتے تھے، ہم نے لوٹ مار کے تمام چورراستوں کوبندکردیئے ہیں۔

لوکل باڈی آرڈیننس میں ترمیم کرکے 8ڈپٹی میئربنانے کافیصلہ کیاگیاتھالیکن بعض قانونی اورعدالتی پیچیدگیوںکی بناء پر3ڈپٹی میئرزبنائے جائیںگے تاہم بلدیاتی اداروں کے مکمل طورپرفعال ہونے کے بعدترمیمی بل لاکرڈپٹی میئرکی تعداد8کی جائے گی جس کے بعد میئرکے رہائشی حلقہ کے علاوہ 4ڈپٹی میئرزدیںگے جبکہ ایک خاتون ڈپٹی میئرہوںگی ۔

(جاری ہے)

خواتین کوشامل کرنے سے معاشرہ آگے بڑھ سکتا ہے۔

آن لائن کے مطابق ان خیالات کا انہوں نے مخصو ص نشستوںپرمنتخب ہونے والے اپنے گروپ کی15نومنتخب ارکان کے اعزازمیںدئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پرارکان اسمبلی محمدنوازملک، میاںعبدالمنان،شیخ اعجازاحمد،حاجی خالد سعید ،حاجی الیاس انصاری صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھو،فاطمہ فریحہ، وائس چیئرمین واسامیاںعرفان منان،سٹی میئرکے امیدوارمحمدرزاق ملک،شیخ محمدیوسف کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے 25میںسے 15منتخب ارکان نے بھی موجود تھے۔

راناثنااللہ نے کہاکہ مخصوص نشستوںکے انتخابات کے فوری بعدبھی اپنے گروپ کے نومنتخب ارکان کوشوکیا جاسکتاتھامگراس لئے ایک ہفتہ بعدکیاگیا ہے تاکہ اکثریت کادعویٰ کرنے والوںپرحقیقت واضح ہوسکے۔خواتین ارکان نے ہمارے گروپ میںشامل ہونے کے لئے بہت منفی ہتھکنڈے برداشت کئے۔25میں سے آج15ہمارے درمیان موجودہیںاس سے قبل ہمارے ساتھی ارکان کے کسی دوسری جگہ پرنام پکارے گئے مگرجھوٹ عیاںہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیںگے اور تمام ارکان کوعزت اوراحترام دیںگے۔احساس محرومی نہیںرہے گا۔

متعلقہ عنوان :