پارٹی کی صوبائی قیادت جلد بلوچستان کے دورہ کے آغاز کرے گی،حاجی میر اسماعیل لہڑی

مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے پی ٹی آئی ہی ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی بلوچستان

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ پارٹی کی صوبائی قیادت بہت جلد بلوچستان کے دورہ کے آغاز کرے گی اس میں مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے کیونکہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور پی ٹی آئی ہی ملک وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سنجاوی زیارت کے پارٹی رہنما ء نور محمد دمڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر بسم اللہ آغا ، میر ظفر رند ، چوہدری شبیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے حاجی میر اسماعیل لہڑی نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرکے امن کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کا واضح ثبوت آئے روز کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں عدم تحفظ کا خوف پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج ملک بھر کے عوام کی آواز بن چکی ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ملک وقوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے بلوچستان بھر کا مرکزی اور صوبائی قائدین عنقریب دوروں کا آغاز کریں گے اس لئے تمام پارٹی رہنمائوں اور کارکن اپنی تیاری کر لیں انہوں نے نور محمد دمڑ کو اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو بلوچستان بھر میں فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنا موثر کردارا دا کریں گے کیونکہ تحریک انصاف ہی ملک وقوم کو موجودہ مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے اس لئے پارٹی کے رہنمائوں اور ورکروں کو مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا نور محمد دمڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملکی و صوبے کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نور محمد دمڑ نے کہا کہ آج پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے کیونکہ پی ٹی آئی ہی عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انہیں مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے ۔