گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144لگانا مزدوروں کے ساتھ معاشی قتل ہے،حلیم عادل شیخ

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144لگانا مزدوروں کے ساتھ معاشی قتل ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اتوار کو گڈانی میں واقع شپ بریکنگ یارڈ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اتنا بڑا سانحہ ہوا درجنوں ہلاکتیں ہوئیں درجنوں افرا د زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ایسے میں حکومت نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈمیں دفع 144نافذ کرکے جہازوں کی کٹائی پر پابندی لگادی ہے اور گڈانی میں ہرقسم کا کام بند پڑا ہے مزدوروں کی بڑی تعداد اس سانحہ میں جاں بحق ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے دفع 144نافذ کرکے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی تمام کاروباری سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے اس کا مطلب ہے کہ کچھ محنت کش سانحہ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں اور اب باقی لوگ بھی بے روزگاری کے باعث بھوک وافلاس سے جاں بحق ہوجائیں، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کو قومی وسائل لوٹنے اور اپنی جیبیں بھرنے سے فرصت ہی نہیں ہے وہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے پر کیا توجہ دے گی سانحہ گڈانی کے متاثرین بھی حکومت کی عدم توجہی کا شکا ر ہیںانہوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی ایک المناک حادثہ ہے جس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے مگر ساتھ ہی ساتھ حکومت کی عدم توجہی غفلت اور لاپرواہی پر بھی افسوس کا مقام ہے کہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں فرصت ہی نہیں کہ وہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کی بین الاقوامی طرز کی شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید سہولیات فراہم کریںانہوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حکومت کی جانب سے بتائے گئے اعدادوشمار سے کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں اس واقعہ میں بنگلہ دیشی تاریکن وطن جن کی بڑی تعداد اس بحری جہاز پر کام کرنے کے لئے حادثے کے روز چڑھی تھی وہ تمام بنگلہ دیشی باشندے کیونکہ غیر قانونی تارکین وطن تھے جن کا مثاثرہ بحری جہاز کے مالکان کے پاس کوئی ریکارڈ ہے اور نہ لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کے پاس کوئی تفصیلات موجود ہیں، قبل ازیں حلیم عادل شیخ نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے گوٹھوں میں جاکر انکے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا اور محنت کشوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مرکز صحت کا بھی دورہ کیا حلیم عادل شیخ محنت کشوں کوصحت کی سہولتوں کی فراہمی پر اپنی جانب سے شدید ناپسندیدگی اور برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پختون ویلفیئر کے مرکزی چئیرمین زاہد اللہ خان ،پی ٹی آئی لسبیلہ کے عامر مگسی،غلام حسین لاشاری،امان اللہ شیخ،عرفان بلیدی،حاجی محبوب کرد،عبداللہ سرمستانی بلوچ،پی ٹی آئی کے رہنما ولی خان کاکڑ سمیت پی ٹی آئی لسبیلہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :