کراچی، وزیراعظم محمد نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کل 22نو مبر بروز (منگل) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2016‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی متوقع ہی