Live Updates

وستہ محمد، واپڈا والوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، میر صوبھا خان رند

تحصیل رہنماء تحریک انصاف

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل رہنماء میر صوبھا خان رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واپڈا والوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا انہوں نے کہا شہید مراد کا لونی کے گیارہ ہزار کے وی کے لینک اتار کر شہریوں کو پریشان بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جو بل ادا نہیں کرتے تو ان کی بجلی کاٹی جائے یہ کہاں کا ا صو ل ہے جو بل کی ادائیگی کرتے ہیں ان کی بھی بجلی بھی کاٹی جاتی ہی انہوں نے کہا کہ ایکسین، ایس ڈی اور اور لائن سپریڈنٹ یہ سب ایک ہو کر معبینہ طور پر مل والوں سے رشوت لیکر ان کو بجلی دیتے ہیں اور شہریوں کو پریشان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ وہ اسطرف توجہ دیں انہوں نے الزام لگا یا جو بھی واپڈا والے غلط کام کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے علاقے میں بڑے لوگوں کو دو دو لائنیں لگا دئے ہیں اس کا نزلہ بھی شہریوں پر پڑتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں میر صو بھا خان رند نے کہا کہ ان نا انصافیوں کے خلاف تحریک انصاف نے جھنڈا ا ٹھایا ہواہے اسے کرپٹ افسران کو ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے ، اعلیٰ حکام نوٹس لے ورنا احتجا ج کریں گے ، اور شہید مراد کالونی کی بجلی بحال کیا جائی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات