کوئٹہ، قبائلی رنجشوں کو ہوا دے کر دوست اور برادر قبیلوں کو دست وگریباں کردیا گیا،عوامی نیشنل پارٹی

خوشحال مترقی، کھیلوں ، میلوں کے مسکن گلستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمائوںکا گلستان میں عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ خوشحال مترقی، کھیلوں ، میلوں کے مسکن گلستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ گلستان قرون وسطیٰ کا منظر پیش کر رہا ہے صوبے کی آدھی حکومت گلستان سے تعلق رکھتا ہے لیکن یہاں ہر طرف تباہی، بربادی کا دور دورہ ہے قبائلی رنجشوں کو ہوا دے کر دوست اور برادر قبیلوں کو دست وگریباں کردیا گیا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون نوجوان، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور سیاسی جماعتیں وطن ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں فکر با چا خان کے ادنی سپاہی کی حیثیت سے وطن سے قومی رنجشوں کے خاتمے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، قوم سلیمان خیل کے سر براہ مفتی عبدالسلام ، عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کمیٹی کے رکن جاوید کاکڑ، خلیل احمد کاکڑ اور ولی خان کاکڑ نے گلستان نورک سلیمانخیل میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میں جاری گھمبیر حالات کا مقابلہ اتحاد واتفاق کے ذریعے ممکن ہمارے اباء واجدا نے وطن سے شر کے خاتمے کیلئے جرگوں کے ذریعے خوشحالی ، بھائی بندی، روا داری کو ممکن کر دکھایا ہماری تاریخ میں جرگہ کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے لہٰذا آج پشتونوں کے درمیان جاری خون ریز واقعات کا خاتمہ سرکاری وعدالتی فورموں کی بجائے ’’ مرکے اور جرگے‘‘ کے ذریعے ممکن ہے اس کیلئے شرط ہے کہ وطن کے قبائلی زعماء، علماء کرام اور سیاسی جماعتیں ونوجوان ملکر مخلصانہ کوشش اپنا ئے مقررین نے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ حکمران وقت کی ذمہ داری بنتی ہے لہٰذا جو حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا ہو اسے حکمرانی کا حق ہر گز نہیں پہنچتا مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منفی سر گرمیوں کے بجائے علم حاصل کر کے قوم اور وطن خوشحالی کیلئے آگے بڑھیں

متعلقہ عنوان :