Live Updates

پانامہ کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان تحریک انصاف

عمران خان آج لندن سے وطن پہنچ جائیں گے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

اتوار 20 نومبر 2016 22:00

پانامہ کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان آج پیر کو لندن سے وطن پہنچ جائیں گے جبکہ پانامہ کیس میں ماہرقانون بابر اعوان کو کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کا باضابطہ اعلان عمران خان منگل کے روز کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس میں بابر اعوان کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی اعلان عمران خان خود کل منگل کے روز کریں گے۔

عمران خان اپنا دورہ مکمل کرکے آج پیر کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میںپانامہ کیس سے متعلق پیش کئے گئے نوازشریف کے خاندان کے بیانات میں بڑے تضادات پائے جاتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ عدالت جلد عوام کے سامنے حقائق لائے گی۔۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات