شہرہ آفاق فنکار جمی انجینئر کے فن پاروں کی نمائش جاری،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

اتوار 20 نومبر 2016 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) نیشنل لائبریری میں منعقدہ شہرہ آفاق فنکار جمی انجینئر کی پینٹنگ کے فن پاروں پر مشتمل3 روزہ نمائش بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تین روزہ نمائش کا مقصد 1947ء سے لے کر اب تک پاکستان کے مقصد کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جس کا اہتمام قومی تاریخ و ادابی ورثہ ڈویژن نے کیا ہے۔ قومی شہداء اور ہیروز کو خراچ عقیدت پیش کرنے کیلئے 90 پینٹنگز نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ جمی انجینئر کثیر الجہت آرٹسٹ ہیں، دو ہزار سے زائد پینٹنگز اور ایک ہزار کیلی گرافیاں تخلیق کرچکے ہیں۔