ْموجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے‘سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے ‘حکمران ہر وز نیا جھوٹ بول اپنے بچائو کی کوشش کر رہے ہیں مگر کا میاب نہیں ہوں گے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں ‘بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے ‘گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ‘ پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے ‘حکمران ہر وز نیا جھوٹ بول اپنے بچائو کی کوشش کر رہے ہیں مگر کا میاب نہیں ہوں گے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں ‘بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے مگر کسی بھی صورت بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہر وقت دنیا میں منفی پر وپیگنڈہ کر رہا ہے ان حالات میں پاکستان کو ایسے فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو دنیا میں جا کر پاکستان کا نہ صرف مقدمہ لڑ یں بلکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں کیے جانیوالے مظالم اور بھارت کی جارحیت کے حوالے سے بھی دنیا کو آگاہ کر یں کسی بھی ملک میں حکومت سب سے اہم شعبہ خارجہ امور کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں وزیر خارجہ ہی نہیں حکومت کو پیپلزپارٹی کے مطالبے کے مطابق فوری وزیر خارجہ کی نامزدگی کر نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور وزیر اعظم سمیت انکے دیگر لوگوں کی باتوں سے صرف نظر آرہا ہے کہ وہ پانامہ لیک کیس میں پھنس چکے ہیں پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے مگر حتمی فیصلہ تو سپر یم کور ٹ نے ہی کر نا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :