چہلم امام حسین ؑ پر امن وامان کے کنٹرول کر نے کیلئے پاک آرمی اور رینجر کے مسلح دستے فیصل آباد پہنچ گئے

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)حضرت امام حسین کے چہلم پر امن وامان کی صورت حال کنٹرول کر نے کے لیے پاک آرمی اور رینجر کے مسلح دستے فیصل آباد پہنچ گئے تفصیلات کے مطا بق ضلع میں چہلم حضرت امام حسین کے موقعہ پر امن وامن کی صورت حال کنٹرول کر نے کے لیے 11ایف ایف 6آمڈ ڈویژن گو جرانوالہ سے پاک آرمی کا چاک و چو بند دستہ میجر رحمان کی کمانڈ میں اور چناب رینجر سیا لکوٹ 9ونگ کا دستہ میجر فہد جدون کی کمانڈ میں فیصل آباد پہنچ گیا پاک آرمی اور رینجر کے دستے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقعہ پر کسی بھی نا گہا نی صورت حال سے نبرآزما ہو نے کے لیے دیوٹی سر انجام دیں گے آج پولیس اور پاک آرمی سمیت رینجر کا مشترکہ فلیگ مارچ ہو گا ۔