بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کیلئے خطرناک ہے،پاکستان

لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں چار بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ کے حکام سے تحقیقات کی درخواست کی ہے ، واقعہ سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کردیا گیا ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی جاتی ہے اور وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے ، بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ میں چار بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ کے حکام سے تحقیقات کی درخواست کی ہے ، واقعہ سے متعلق ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا ۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے جی ایچ کیومیں حکام سے ملاقات کی ۔

پاکستان نے کھوئی رٹہ میں چار بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کی درخواست کی ہے اورواقعہ کے حوالے سے ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی جاتی ہے اور وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے ، بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کیلئے خطرناک ہے ،دنیا کو سوچنا چاہیے کہ بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے لئے درست نہیں ہے ، اس اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کامیابی سے جاری ہے ۔بھارتی حکام کی جانب سے تلخ اور اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں ، منوہر پارکر مسلسل پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے کھوئی رٹہ میں گزشتہ روز چار بچے شہید ہو گئے تھے ۔بھارتی حکام کی جانب سے تلخ اور اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں ، منوہر پارکر مسلسل پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے ۔