حکمرانوں کی اغیار سے دوستی باعث قوم دشمن کے غلام کسمپرسی ‘دہشتگردی اور بدامنی کے شکار ہے‘ حکمرانوں کی کرپشن نے قوم کو تباہ کردیا ‘کرپشن کیخلاف مہم جماعت اسلامی نے شروع کی ‘جماعت اسلامی ہی قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید، یاسمین اچکزئی،روبینہ علی، آسماقاضی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید، یاسمین اچکزئی،روبینہ علی، آسماقاضی نے کہا کہ حکمرانوں کی اغیار کے ساتھ دوستی کی وجہ سے قوم دشمن کے غلام کسمپرسی ،دہشت گردی اور بدامنی کے شکار ہیں حکمرانوں کی کرتوتوںوکرپشن نے قوم کو تباہ کرکے ررکھ دیا ہے ‘کرپشن کے خلاف مہم جماعت اسلامی نے شروع کی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیگی کرپشن کے خلاف مہم قومی مہم اور وقت کی اہم ضرورت اور ملک وملت کو پریشانی وتباہی سے نکالنے ک راستہ ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم اس دیس کو نورلاالہ سے جگمگاکر منور کرنا چاہتے ہیں ہمار ارب ایک ،ہمارا رسولؐ ایک ،ہمارا قرآن ایک،ہماراکعبہ ایک اور ہمارا کلمہ ایک اس کے باوجود قوم منتشر ،ناکام اور تقسیم ہیں اس ناکامی ، تقسیم کو ختم کرنے کیلئے اسلام کا نفاذ ضروری ہیں ہم ایک ہوکر سیکولر بے دین قوتوں کو ناکام اورپاکستان کو اسلامی بنالیں ۔

(جاری ہے)

عوام نفاذ اسلام کیلئے ایک ہوجائیں ۔ اسلام مکمل دین و ضابطہ حیات ہے نفاذ اسلام وقت کی اہم ضرورت ،قوم کومتحد ویکجا اور پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے اسلامی تعلیمات ہماری زندگی کے تمام شعبوں اور تمام گوشوں پر حاوی ومحیط ہونے کے ساتھ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اسلام عقائد ،عبادات ،معاملات ،نظام مملکت ،نظام معاشرت میں انسان کی مکمل راہنمائی کرتاہے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے بجائے اسلام کو یا اسلامی تعلیمات کو بدلنے والے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے پاکستان میںآج بھی اگر اسلامی نظام نافذ ہوجائے تو یہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا کرپشن ختم ہوگی مسائل ومشکلات سے نجات ملیگی اور ہرطبقہ خوش اور ترقی کریگا۔

متعلقہ عنوان :