کوئٹہ‘مختلف سیاسی اورقبائلی رہنمائوں نے پاکستان ورکرز پارٹی (ن)میں شمولیت کااعلان

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مختلف سیاسی اورقبائلی رہنمائوں نے پاکستان ورکرز پارٹی (ن)میں شمولیت کااعلان کیا۔اس بات کااعلان عوامی مسلم لیگ کے صوبائی صدر باز محمدخلجی ،ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالوکیل مہمند ،دائود خان بڑیچ ،رفیع اللہ کاکڑ،نصیب اللہ ،ضلع پشین سے فتح محمد ترین ،ممتاز سیاسی وقبائلی رہنماء حاجی محمداسماعیل بادینی ،بوستان سے شاہ خالد کاکڑ اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان ورکرز پارٹی (ن)کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑ کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پاکستان ورکرز پارٹی (ن)کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑنے نئے آنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی میں سیاسی ورکرز اور قبائلی عمائدین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر پاکستان ورکرز پارٹی (ن) کے بانی شہید نصراللہ خان کاکڑ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،خدائے دوست کاکڑ کاکہناتھاکہ اس وقت بلوچستان انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے جس کیلئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے اگر ہم متحد نہ ہوئے تو دشمن قوتیں ہماری نفاق سے فائدہ اٹھا کر ہمارے ملک اور صوبے کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیںگے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نئے شامل ہونیوالوں کاکہناتھاکہ پاکستان ورکرز پارٹی (نظریاتی) ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جس کے مختصر 18سالہ دور میں درجنوں ساتھیوں سمیت پارٹی کے بانی شہید نصراللہ خان کاکڑ کا خون شامل ہے اس پارٹی نے روز اول سے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اورمڈل کلاس طبقے کو آگے لے جانے اور مورثی سیاست کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم پارٹی کے منشور ،سیاسی اصولوں ،اور بلاتفریق مواقعوں کی فراہمی ،کارکنوں کی وقار اور شہید نصراللہ خان کاکڑ کے فلسفہ سیاست سے متاثر ہوکر بہت سوچ وبچار کے بعد پاکستان ورکرز پارٹی (ن) میں شامل ہونے کااعلان کررہے ہیں اور اس عز م کااظہار کرتے ہیں کہ پاکستان ورکرز پارٹی (ن) کے شہید بانی نصراللہ خان کاکڑ کے مشن کو آگے بڑھائینگے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پرامن بلوچستان اور خوبصورت پاکستان ورثے میں دینے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ کسی سیاسی مذہبی اورلسانی گروہ کے خلاف نہیں بلکہ ہماری جنگ بدامنی ،غربت اور پسماندگی کیخلاف ہے ۔ہم پارٹی کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑ اور دیگر ساتھیوں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے پرامن سیاسی طریقے سے اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے جدوجہدکرینگے ۔

متعلقہ عنوان :