صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی کا سوئی دریحان کالونی کادورہ‘بے گھرشہریوںمیںراشن اورخیموں کی تقسیم

کمپنی جلدمسمارگھروںکی تعمیرکاکام شروع کریگا‘ میرسرفرازبگٹی کی بے گھرشہریوںکویقین دہانی کرائی گئی

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی کا سوئی دریحان کالونی کادورہ،گیس کمپنی کی جانب سے مسمارکرنے پربے گھرشہریوںمیںراشن اورخیمے تقسیم،کمپنی جلدمسمارگھروںکی تعمیرکاکام شروع کریگامیرسرفرازبگٹی کی بے گھرشہریوںکویقین دہانی کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے سوئی کے دریحان کالونی کادورہ کیامیرسرفرازبگٹی نے گیس کمپنی کی جانب سے مسمارکیئے گئے سوئی دریحان کالونی کے مکینوںمیںراشن اورخیمے تقسیم کیئے اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جس میں بچے بوڑھے بھی موجود تھے وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گیس کمپنی آپ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی مسمار کیئے گئے گھروں کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع کیا جائیگا یہ ذمہ داری گیس کمپنی پر عائد ہوتی ہے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے متاثر ین کی ہر ممکن امداد کررہی ہے انہوں نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔