ژوب ‘ دوردرازعلاقے مرغہ کبزئی میں ژوب ملیشیاء 52ونگ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

اتوار 20 نومبر 2016 21:00

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)ژوب کے دوردرازعلاقے مرغہ کبزئی میں ژوب ملیشیاء 52ونگ کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال اورمیڈیکل کورکے ڈاکٹروں ڈاکٹرزین الدین کبزئی،ڈاکٹرمحمدعلی مندوخیل، نائب صوبیداربادشاہ خان،لانس نائیک خالداقبال اورفضل الرحمن نے مجموعی طورپرسات سوغریب مریضوں کا مفت معائنہ کیااورانھیں مفت ادویات دی گئیں۔

جن میں تین سومرد،ڈھائی سوبچے اورڈیڑھ سوخواتین شامل تھیں۔ ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل اجمل نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیااورہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھیں میڈیکل کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کرنل اجمل نے کہاکہ فرنٹیئرکورصوبے میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کوطبی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کوشاںہے۔

(جاری ہے)

اورصوبے کے مختلف دوردرازعلاقوں کے غریب اورپسماندہ عوام کی ہرممکن مددکررہی ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ ہماری ترجیح پسماندہ اورسرحدی علاقے ہیں۔ جہاں طبی سہولیات کافقدان ہے۔ونگ کمانڈرنے علاقے کے عوام سے اپیل کی۔کہ وہ میڈیکل کیمپوں کے انعقاداوردیگرفلاحی کاموں میں ژوب ملیشیاء سے بھرپورتعاون کریں۔دریں اثناء لیفٹیننٹ کرنل نے علاقے کے غریب لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔میڈیکل کیمپ میں موجودعلاقے کے لوگوں نے کیمپ کے انعقاد کوسراہا۔