بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھارہی ہیں ‘بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے ‘حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں

سابق صوبائی وزیر خزانہ ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میر عاصم کرد گیلوکی بات چیت

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سابق صوبائی وزیر خزانہ ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میر عاصم کرد گیلونے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہترین کیلئے مسلم لیگ ن اقدامات اٹھارہی ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواںہے حکومتی پالیسیوں کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل بالاناڑی کے رہنما نور احمد بنگلز ئی سے ملاقات کے موقع پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عاصم کرد گیلونے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بلوچستان سمیت ملک بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیںجس کے باعث بلوچستان سمیت ملک بھر کے سلگتے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیمی اداروںکے قیام بلوچستان کو ماڈل صوبے بنانے میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوامی مفادات کاہر صورت دفاع کرنے کیلئے منتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقوں سے سرانجام دیتے نظر آرہے ہیں گوادر میں سی پیک منصوبے سبی رکھنی قومی شاہراہ کی تک میل سے بلوچستان کی عوام ترقی کے ثمرات سے فائدہ مند ہوگی اپنے حلقہ انتخاب میں لوگوں کے معیا رزندگی کو بلند کرنے کیلئے بلا رنگ ونسل اجتماع ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں تاکہ ہر شخص اس سے مستفیدہوسکے انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں ن لیگ کے کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں ہم اس قیمتی اثاثے کو کسی صورت ضائع نہیں کریں گے بلوچستان میں نظریاتی ورکرز کی وجہ سے مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی کارکناں کی محنت کو مرکزی قائدین رائیگاں نہیںجانے دیںگے مسائل کے حل کیلئے وہ تمام وسائل استعمال کریں گے جس کے باعث بلوچستان کے کارکناں کے مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کارکناں آپس میں اتحاد وتفاق کو برقرار رکھیں مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر لے جائیں اس موقع پر نور احمد بنگلزئی نے میر عاصم کرد گیلو کو تحصیل بالاناڑی میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کے حوالے سے آگہی بھی فراہم کرتے ہوئے بتایا ہوئے کہا کہ پارٹی دن بدن فعال ہوکر عوامی مسائل کے ھل میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیںہمیں امید ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت مرکزی وصوبائی قائدین عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کارکناں کی مشکلات بے روزگاری کیلئے بھی اپنا رول پلے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :