صحبت پور کے گورنمنٹ ہائی سکول دیھ گھاڑی انتہائی خستہ حالی کا شکار ‘سکول میں تعلیم کے حصول کیلئے آنے والے ایک ہزار کے قریب بچے سخت سردیوں اور گرمیوں کلاس رومز سے باہر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ضلع صحبت پور کے گورنمنٹ ہائی سکول دیھ گھاڑی انتہائی خستہ حالی کا شکار ایک ہزار کے قریب بچے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں سخت سردیوں اور گرمیوں کلاس رومز سے باہر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور‘اسکول کے کئی کلاس رومز گرنے کے قریب ہیں انتہائی خطرناک دراڑیں پڑ چکی ہیں محکمہ تعلیم اور حکومتی عدم توجہی قابل تشویش نو ٹس لیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پورکے گورنمنٹ ہائی سکول دیھ گھاڑی کے کلاس رومز انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ہائی سکول دیھ گھاڑی میں ایک ہزار کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں 1998؁ ء ہائی سکول کا درجہ پانے والے سکول میں 1998 سے کلاس رومز میں کو ئی اضافہ نہیں ہوا پرانے کلاس رومز کے چھت میں سوراخیں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور کئی کلاس رومز کے چھت گرنے کے قریب ہیں جس میں بیٹھنا کسی صورت بھی خطرے سے خالی نہیں ہو تا خستہ حال کلاس رومز میں بیٹھنے والوں ہمیشہ خدشہ لاحق رہتا ہے کلاس رومز کی خستہ حالی کے متلعق ذمہ دار ادارے باخبر ہیں لیکن کلاس رومز کی مرمت کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھا یا جارہا اور نہ کو ئی بھی نو ٹس لیا جا رہا ہے عمارت گرنے کے خوف سے بچے شدید سردیوں اور شدید گرمیوں میں بھی باہر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی قائم کرنے کے دعوے دار حکومت تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری سے مکمل طور پر نالاں ہے ان کے دعوے محض اخباری بیانات اور سیمینارز تک محدود ہیں عوامی حلقوں کے مطابق کہ نہ صرف ہائی سکول دیھ گھاڑی کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہیں بلکہ ضلع صحبت پورکے اکثر سکولوں کی عمارت گرنے کے قریب ہیں اور درجنوں سکولز کو سرے سے عمارت سے ہی محروم ہیں بچے کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کی بہتری کے دعوے دار اعلیٰ سرکاروں افسروں کے بچے مہنگے ترین پرائیویٹ سکولوں اور ملک سے باہر تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ غریبوں کے بچے کو تعلیم حاصل کرنے والے اداروں میں سایہ تک میسر نہیں جوکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے اورتعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے دعوے داروں کے لیے تعلیم اداروں سے عدم تو جہی قابل تشویش ہے عوامی حلقوںنے اعلیٰ حکومتی ذمہ داروں سے تعلیم اداروں کی خستہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :