گنداخہ ‘ سیاسی سماجی رہنما زمیندار رٹائیرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محب خان جمالی انتقال کرگئے

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) سیاسی سماجی رہنما زمیندار رٹائیرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محب خان جمالی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنداخہ کے سیاسی سماجی رہنما زمیندار اور رٹائیرڈ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محب خان جمالی گزشتہ رات اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے جن کی نماز جنازہ گنداخہ میں ادا کردی گئی اور آبائی قبرستان میں سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا مرحوم محب جمالی ،الحاج میر جبل خان جمالی کے بڑے صاحبزادے ،ای ٹی او ایکسائزکوئیٹہ دیداد خان جمالی،ای ٹی او ایکسائزحب شمشیر خان جمالی،کسٹم آفیسر سلیم جمالی،کسٹم آفیسر مسعود جمالی کے بڑے بھائی،ہیڈماسٹر نادر حسین جمالی ،میر ضیاء الدین خان جمالی کے کزن تھے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی ،میرجاوید خان جمالی ،میر عمر خان جمالی نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :