حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ‘کھیلوں کے فروغ اور گرائونڈ آباد سے ہی نوجوان منفی سرگر میوں سے دور رہتے ہیں ‘جشن نصیر آباد کے نام سے بلوچستان سطح پر کھیلوں کا ایک بڑا انعقاد کیا جائیگا

بلوچستان کے صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی کا تقریب سے خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) بلوچستان کے صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے کھیلوں کے فروغ اور گرائونڈ آباد سے ہی نوجوان منفی سرگر میوں سے دور رہتے ہیں جشن نصیر آباد کے نام سے بلوچستان سطح پر کھیلوں کا ایک بڑا انعقاد کیا جائے گا اوچ پاور پلانٹ نے انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرا کر کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے ہم اوچ پاور پلانٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہید غفار سیال کرکٹ گرائونڈ ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاور انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خاص کھلاڑیوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ اوچ پاور پلانٹ کے منیجر محمد طارق جمالی،ڈی ای او ایجو کیشن عبدالواحد شاکر ،ناصر ترین ،کرکٹ ایسو سی ایشن ریجن کے صدر سید اکبر شاہ ،ڈی سی اے کے صدر ظہور حسین ساسولی ،سیکر ٹیری محمد یعقوب لہڑی ،حسین بخش کھوسہ سمیت صدر پریس کلب منٹھار منگی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی مشیر حاجی محمد خان نے شارٹ لگا کر ٹور نامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے آٹھ اسکولوں کی ٹیمین حصہ لے رہیں ہیں جسمیں 120کھلاڑی شامل ہیں جب مہمان خان گرائونڈ پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا اور اسپیشل اسکول کے پی ٹی آئی ماسٹر عبدالغفور گولہ نے بچوں کے ہمراہ ان کو سلامی دی افتتاہی تقریب میں تمام اسکولوں کے ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کرکٹ گرائونڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا کہ اسکول سطح پر ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئیں گے نصیر آباد میں کرکٹ کے حوالے سے صوبے میں اپنا نام روشن کیا ہے ان کھلا ڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سر پرستی کرنا ہمارا فرض ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اسپورٹس کے فروغ کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :