HBFCگزشتہ 65برس سے ملک بھر کے غریب اور کم آمدنی والے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی میں مالی مدد فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے ، فاروق ستار

حکومت خصوصاً وزارت خزانہ HBFCپربھر پور توجہ دیں، ادارے کی مالی مشکلات کو ختم کر کے بذریعہ اسٹیٹ بنک بلا سود HBFCکو قرضہ کی فراہمی یقینی بنائے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان سے HBFCاور آفیسرز اسٹاف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد کی ملاقات وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار تک ہماری درخواست پہنچا کر HBFCاور اس کے ملازمین کی مدد کریں ، فاروق ستار سے وفد کی اپیل

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے آفیسرز اور اسٹاف کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ وفد نے پی آئی بی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے ادارے اور پاکستان بھر کے ملازمین کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا اور گزارش کی کہ وہ ماضی کی طرح HBFCاور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار تک ہماری درخواست پہنچا کر HBFCاور اس کے ملازمین کی مدد کریں ۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ HBFCگزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے پاکستان بھر کے غریب اور متوسط لاکھوں افراد کو گھر فراہم کرنے کیلئے اپنا بھر پوراور بلاتفریق کردار ادا کررہا ہے اورHBFCملک بھر کے غریب اور کم آمدنی والے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی میں مالی مدد فراہم کرنے والا واحد فلاحی ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ، مہنگائی ، غربت اور اس کے نتیجے میں بے گھر افراد کی تعداد میں ہونے والے اضافے کو کم کرنے کا واحد طریقہ صرف یہی ہے کہ حکومت خصوصاً وزارت خزانہ HBFCپربھر پور توجہ دیںاور اس کی مالی مشکلات کو ختم کر کے بذریعہ اسٹیٹ بنک بلا سود HBFCکو قرضہ کی فراہمی یقینی بنائے اور HBFCکی جانب سے بلاتفریق لوگوں کو گھر جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اہل اور ایماندار شخص کو ادارے کا سربراہ بنایاجائے ۔

#