لاہور پریس کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا کتاب میلہ اختتام پذیر

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) لاہور پریس کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا کتاب میلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ کتاب میلے کا اہتمام کلب کی لٹریری کمیٹی نے انجمن تاجران ، اردو بازار لاہور کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

میلے کی اختتامی تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں اور لٹریری کمیٹی کے سربراہ زاہد گوگی نے میلے میں حصہ لینے والے پبلیشرز خالد بک ڈپو، مکتبہ امتیاز، علم و عرفان نگارشات،نیشنل بک فا ئونڈیشن ،منزل پاکستان اردو اکیڈمی، مکتبہ عائشہ ، مکتبہ علی میاں، زم زم پبلیشرز ، حق پبلی کیشر، طارق بک سروسزکے نمائندوں کو شیلڈ دیں ۔

اس موقع پرلاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ آئندہ سال بھی تین کتاب میلے کر وائے جا ئیں گے اور کلب علم و ادب کے فروغ کے لئے اپنا حصہ ڈالتا رہے گا ۔ انہوں نے میلے کے انعقاد کیلئے تعاون پر انجمن تاجران ، اردو بازار لاہور کے صدر خالد پر ویز کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس مو قع پر انجمن تاجران، اردو بازار کے پریس سیکرٹری امتیا ز علی نے کہا کہ علم و ادب کے فروغ میں لاہور پریس کلب کا کردار قابل تحسین ہے۔اور امید ہے کہ یہ صحت مند سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :