مشیر صحت کی زیر صدارت پوسٹ گریجوایٹ ایڈمیشن کمیٹی کااجلاس

کمیٹی نے جنوری میں ہونیوالے داخلوں کیلئے پالیسی اینڈ پروسیجر مینوئل کی اصولی منظوری دے دی حتمی منظوری کے لئے پالیسی ڈرافٹ وزیراعلی کو پیش کیا جائے گا

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) پوسٹ گرایجویٹ ٹرینی ڈاکٹر زکی انڈکشن کے لئے تشکیل کردہ پی جی ایڈمیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس اتوار کے روز مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ کے دفتر میں منعقد ہوا -اجلاس میں جنوری 2017ء میں پوسٹ گرایجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں انڈکشن کے سلسلے میں پالیسی اور طریقہ کار پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا- اجلاس میں داخلو ںکے سلسلے میں پالیسی اینڈ پروسیجر مینوئل کی اصولی منظوری دی گئی -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی سے منظور شدہ PPMکا ڈرافٹ حتمی منظوری کے لئے وزیراعلی محمد شہبازشریف کو فوری طو رپر ارسال کیا جائے گا-اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردار فخرامام،پرووائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان، پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید سرفراز خان، پرووائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر قاضی سعید ،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلیمان شاہد،ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر شاکر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندے بد ر منیر نے شرکت کی۔

(ایم سلیمان)