ا پ ڈیٹ )

بھارت، ٹرین کا حادثہ میں ہلاکتیں 115سے زائد ہوگئیں

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) شمالی بھارت میں ایک مسافربردار ایکسپریس ریل گاڑی کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 115ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پٹنہ اندور ایکسپریس اتوار کی علی الصبح کانپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ایک جمپ کے ساتھ وہ پٹری سے اتر گئی اور اٴْس کی چودہ بوگیاں زمین پر گرتے ہوئے ایک دوسرے میں دھنستی چلی گئیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد سوئے ہوئے تھے۔ کئی بوگیوں کو کاٹ کر ریسکیو ورکر اندر داخل ہوئے۔ بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کے بڑے ریل نیٹ ورک میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :