خطہ میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ

اتوار 20 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ خطہ میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اتوار کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کھلے سمندر میں پاک چین مشترکہ مشقوںکا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی جہاز کے سینئر کیپٹن چی شنگ تائو نے ایڈمرل ذکاء اللہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چینی بحریہ کے افسران سے ملاقات کی اور ان سے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں۔ دوطرفہ ان مشقوں سے شراکت داری کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہم ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔